Sep 10, 2021 12:29 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Karachi- ban lifted, Now Markets open on Friday
کراچی میں جمعے کے روزکاروبارکی بندش ختم کردی گئی، مارکیٹیں اوردکانیں کھل گئیں، تاجروں کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی
شہرقائد میں جمعے کے روزکاروبارکی بندش ختم کردی گئی جس کے بعد مارکیٹیں اوردکانیں کھل گئیں۔
سندھ حکومت نے شہرقائد میں جمعے کے روزکاروبارکی بندش ختم کردی جس کے بعد بیشترمارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔
زینب مارکیٹ، گل پلازہ، طارق روڈ، حیدری، صدر، بولٹن مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔
بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا کہ تاجروں کو جمعہ کے روز مارکیٹیں کھولنے کے لئے کہہ دیا گیا ہے، اب ہفتے میں صرف اتوارکو مارکیٹیں بند رہیں گی۔
تاجر رہنماؤں نے ایس او پیز کی پابندی کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے مشکورہیں جنہوں نے ہمیں کاروبارکی اجازت دی۔