Sep 11, 2021 12:50 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,480 coronavirus cases, 82 deaths in 24 hours
کراچی، پاکستان بھر میں کورونا کے وار ہنوز جاری ہیں، عالمگیر وباء کی چوتھی لہر نے مزید بیاسی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے جبکہ ایک ہی روز میں تین ہزار چار سو اسی کیسز رپورٹ کرلئے گئے
این سی او سی تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 10 ہزار 463، سندھ میں 4 لاکھ 42 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67 ہزار 154، بلوچستان میں 32 ہزار 517، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 94 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار 597 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 128 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 82 ہزار 988 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 662 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 198، سندھ میں 7 ہزار 116، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 225، اسلام آباد میں 886، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 716 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔