Sep 11, 2021 01:10 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Karachi- Green Line project completed and the buses will reach next week, says Asad Umer
کراچی، گرین لائن پراجیکٹ پر کام مکمل ہوچکا، بسیں اگلے ہفتے تک پہنچ جائیں گی، اسد عمر کہتے ہیں جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے اور جب حکومت موثر کام کرے گی تو زیادہ پانی بھی گزرجاتا ہے
وفاقی وزیر اسد عمر نے علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن شہر قائد کیلئے پہلا جدید ٹرانسپورٹ کا منصوبہ ہے، گرین لائن منصوبہ مکمل ہوچکا ہے، بسیں آ رہی ہیں، 22 گرین لائن بس اسٹیشن مکمل ہوگئے، کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی بنایا جا رہا ہے، کراچی کی بی آر ٹی کیلئے مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں صفائی کیلئے مربوط نظام لا رہے ہیں، محمودآباد نالے پر آپریشن 100 فیصد مکمل ہوچکا، کراچی میں 60 کلو میٹر نئی سڑکیں بنا رہے ہیں، کراچی کے نالوں سے 11 لاکھ ٹن کچرا اٹھایا جائے گا، بلاول نے ٹھیک کہا تھا کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، جب حکومت مؤثر کام کرے گی تو زیادہ پانی بھی گزر جاتا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ کراچی میں 55 سے 60 کلومیٹر سڑکیں بنائی جائیں گی، کراچی سرکلر ریلوے 43 کلومیٹر پر محیط ہے، 22 اسٹیشن بنیں گے، ساڑھے 4 لاکھ سے زائد مسافر یومیہ مستفید ہوسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے، پاکستان کی 50 فیصد برآمدات کراچی سے ہو رہی ہیں، حکومت آتے ہی وزیراعظم نے کہا بڑے کام کرنے ہیں، کابینہ کے کچھ اراکین کا کہنا تھا کراچی پر ہی اتنی توجہ کیوں دی جا رہی ہے، وزیراعظم کراچی کے سب سے بڑے چیمپئین ہیں۔