Sep 11, 2021 01:13 pm
views : 284
Location : Domestic Place
Islamabad- Zahir Jaffer's father told him not to panic, men reaching to dispose of Noor Mukadam's body, challan
اسلام آباد، نور مقدم قتل کے ملزم ظاہر جعفر کا اعتراف جرم، زیادتی بھی ثابت ہوگئی، ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ والد کو قتل کی اطلاع دی تو انہوں نے کہا گھبرانے کی ضرور نہیں، لاش ٹھکانے لگانے کیلئے بندے آرہے ہیں
نور مقدم قتل کیس میں پولیس کی جانب سے نامکمل عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے لیپ ٹاپ، موبائل فون پر رپورٹ آنے پر ضمنی چالان داخل ہو گا، ملزم ظاہر جعفر کے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اعترافی بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔
چالان کے مطابق ڈی این اے رپورٹ سے مقتولہ نور مقدم سے ملزم کی زیادتی بھی ثابت ہوئی ہے، ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کر کے اس کا سر دھڑ سے الگ کرنے کا بیان پولیس کو دیا ہے۔
عبوری چالان کے مطابق اگر ذاکر جعفر بر وقت پولیس کو اطلاع دیتا تو نور مقدم قتل سے بچ سکتی تھی، ملزم ظاہر جعفر کے والد نے اس وقوعے میں اپنے بیٹے کی مدد کی ہے، ملزم کے بیان کے مطابق تھراپی ورکس کے امجد محمود سے جھگڑا غلط فہمی پر ہوا۔
عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ تھراپی ورکس کے ملازمین نے ملزم کا فعل چھپانے اور شہادت ضائع کرنے کی کوشش کی، تھراپی ورکس کے زخمی ملازم امجد نے وقوعے کا اندراج بھی نہیں کرایا، بلکہ اس نے میڈیکل سلپ میں زخمی ہونے کی وجہ روڈ ایکسیڈنٹ درج کرائی۔
عبوری چالان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم نے 19 جولائی کو امریکا کی فلائٹ بک کرا رکھی تھی لیکن سفر نہیں کیا، رپورٹس میں آیا ہے کہ مقتولہ سے حاصل سیمپلز میں زہر یا نشے کے اثرات نہیں پائے گئے، ملزمان کے ڈی این اے، مقتولہ اور ملزم کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے رزلٹ آنا باقی ہیں، کیس میں 12 ملزمان کے خلاف شہادت و ثبوت ہیں، ان کی حد تک چالان جمع کرایا گیا۔