Sep 11, 2021 01:25 pm
views : 271
Location : Domestic Place
Karachi- Nation Observed 73rd death anniversary of Quaid-e-Azam with devotion and respect
کراچی،قائد اعظم محمد علی جناح کی تہترویں برسی ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی،قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو قائد اعظم اپنے خالق ِحقیقی سے جاملے
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تہترویں برسی ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ مسلمانوں کے حقوق اورعلیحدہ وطن کے حصول کے لئے انتھک جدوجہد نے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کئے۔سن 1930 میں انہیں تپِ دق جیسا موزی مرض لاحق ہوا جسے انہوں نے اپنی بہن محترمہ فاطمہ جناح اور چند قریبی رفقاء کے علاوہ سب سے پوشیدہ رکھا۔ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو قائد اعظم اپنے خالق ِحقیقی سے جاملے۔
سربراہ پاک فضائیہ ظہیرالدین بابرسدھو نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد کا نظریہ اور رہنمااصول ایک عظیم قوم بننے کے سفرمیں مشعل راہ ہیں۔
قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی ہے اور فاتحہ خوانی کے علاوہ ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔