Sep 11, 2021 01:35 pm
views : 293
Location : Domestic Place
Karachi- Famous Actress Manal Khan married Ahsan Mohsin
کراچی، معروف اداکارہ منال خان پیا گھر سُدھار گئیں، تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں اور خاندان کی موجودگی میں منعقد ہوئی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی سابق اداکار احسن محسن اکرام سے شادی گزشتہ شب ہو گئی ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تصویریں اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔
منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں اور خاندان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
نکاح کا ہونا تھا کہ منال خان کی دلہن اور احسن محسن اکرام کی دولہا بنے تصویروں اور ویڈیوز کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے شروع ہو گئے۔
اپنی بارات کی تصویریں اور ویڈیوز منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے بھی اکاؤنٹس پر اور اسٹوریز پر شیئر کی گئی ہیں۔
منال خان اور احسن محسن اکرام کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خوبصورت جوڑی سمیت دونوں کے خاندان بے حد خوش ہیں ۔
منال کی شادی پر اُن کی جڑواں بہن ایمن خان کو بھی شوہر اداکار منیب بٹ اور بیٹی امل منیب کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ایمن خان بھی اس موقع پر خوب حسین لگ رہی تھیں۔