Sep 12, 2021 04:41 pm
views : 280
Location : Different Places
Lahore- Intermittent rainfall continues in Lahore, submerges low-lying areas
لاہور کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ
لاہور کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں رات کو تیز بارش ہوئی۔
ڈیفنس،
مال روڈ، گلبرگ، ایئر پورٹ، علامہ اقبال ٹاؤن، گلشنِ راوی، ملتان روڈ اور
گڑھی شاہو کے علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔
ٹاؤن شپ، مزنگ اور والٹن کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔