Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 12, 2021 05:22 pm views : 332

Location : Domestic Place

Karachi- Pakistan's only interest in Afghanistan is peace, stability
  • Urdu

طالبان حکومت کو قبول کرنا ہے یا نہیں، عمران خان فیصلہ کریں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فیصلہ کریں گے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قبول کرنا ہے یا نہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے عظیم ہیں، وہ پاکستان کے لیے جیتے اور مرتے ہیں، یہ کہنا کہ ہم نے افغان حکومت کو قبول کیا ہے یا نہیں یہ عمران خان کا فیصلہ ہے، ادارے چاہتے ہیں کہ اس خطے میں امن ہو، عمران خان کی حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے رابطے میں ہے، وہ 17 تاریخ کو چین اور روس کے صدور کے ساتھ ملاقات کریں گے جبکہ توقع ہے کہ ایران کے صدر سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مداخلت کرتا ہے نہ ہی کسی کو کرنے دے گا، جبکہ پاک فوج ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
سابق افغان حکومت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اشرف غنی کو ازبکستان میں سمجھایا لیکن انہوں نے یہی کہا کہ پاکستان سے 10 ہزار مجاہدین افغانستان میں داخل ہوگئے ہیں، لیکن اب انہیں سمجھ آچکی ہے کہ ہمارا افغانستان سے کوئی واسطہ نہیں اور پاکستان، افغانستان کے مسائل ان پر ہی چھوڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا چاہتی ہے کہ افغانستان 8 روز میں معیاری علاقہ بن جائے لیکن اس میں وقت لگے گا اور یہ یاد رکھنا چاہیے کہ افغانستان کے کھاتے منجمد کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے، اس سے انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم دنیا سے اپیل کر سکتے ہیں کہ افغانستان کے کھاتے بحال کیے جائیں تاکہ افغانستان میں بحران جنم نہ لے۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہو کہ پاکستان میں موجود 40 لاکھ افغان مہاجرین کے بارے میں بھی حکومت سوچے، لیکن اس سے پہلے افغانستان میں طالبان کی حکومت مستحکم ہونے کی ضرورت ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ امریکی صدر کا چینی ہم منصب سے بات کرنا خوش آئند ہے کہ 8، 9 ماہ بعد دو سپر پاورز آپس میں بات کر رہی ہیں، پاکستان کے لیے یہ خوش آئند ہے کیونکہ چین اور امریکا کی تلخیاں ہم جیسے غیر جانبدار ممالک کے لیے بھی مشکلات پیدا کرتی ہیں۔
انہوں نے ملک میں فرقہ ورایت کے حوالے سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص اپنے عقیدے کو چھوڑے نہ ہی کسی کے عقیدے کو چھیڑے، جو کسی کے عقیدے کو چھیڑے گا میں اس کو نہیں چھوڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کی فضا قائم کی جارہی ہے جس کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ہیں، اسلام آباد ڈی چوک کو ہائیڈ پارک نہ سمجھیں، سب لوگوں سے التماس ہے کہ سیاست کریں لیکن مذہبی تفرقہ بازی کی اجازت نہیں دوں گا۔
ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کا مقصد الیکشن کو عزت دینا ہے، اگر اپوزیشن کو اس میں کوئی تحفظات ہیں تو بات کریں، بل منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے تحفظات کو بھی دور کردیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن 30 دسمبر کو ہمارا استعفیٰ لینے آرہی تھی، اب اگلے سال الیکشن ہیں وہ ہمارے استعفے کی نہیں بلکہ الیکشن کی مہم چلا رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مودی پنج شیر کی من گھڑت کہانیاں چلا رہا ہے، بھارتی میڈیا جھوٹ اگل رہا ہے۔

Recent News

Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Imran Khan Challenge Verdict in Supreme Court £190 Million Case 1:28
Imran Khan Challenge Verdict in Supreme Court £190 Million Case
Jun 29, 2026 01:54 pm
Pakistan Orders Immediate Arrest of Illegal Afghan Nationals from July 10 1:14
Pakistan Orders Immediate Arrest of Illegal Afghan Nationals from July 10
Jun 29, 2026 12:27 pm
Europe Heatwave Turns Deadly: Over 1,300 Deaths Reported as Temperatures Cross 40°C 1:47
Europe Heatwave Turns Deadly: Over 1,300 Deaths Reported as Temperatures Cross 40°C
Jun 29, 2026 12:06 pm
Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed 1:55
Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed
Jun 27, 2026 05:28 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved