Sep 13, 2021 12:20 pm
views : 285
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,988 COVID-19 cases, lowest since late July
کراچی، کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے مزید سڑسٹھ زندگیاں نگل لیں جبکہ ایک ہی روز میں دو ہزار نو سو اٹھاسی نئے مریض سامنے آگئے
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390، سندھ میں 4 لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، بلوچستان میں 32 ہزار 591، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 863 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 158 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 12 ہزار 225، سندھ میں 7 ہزار 159، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 270، اسلام آباد میں 889، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 721 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔