Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 13, 2021 03:48 pm views : 285

Location : Domestic Place

Karachi- Unofficial results: PTI wins 60 seats in Cantonment Board election; PML-N won 59
  • Urdu

کراچی، کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں تحریک انصاف تریسٹھ نشستیں جیت کر سرفہرست رہی، لاہور کے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ن لیگ نے حکمران جماعت کو شکت دیکر پندرہ سیٹیں اپنے نام کرلیں

کراچی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں فیصل کینٹ بورڈ کی 6 نشستیں پی ٹی آئی جیت گئی۔ ایک ایک نشست نون لیگ، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار کو ملی۔ملیر بورڈ کی پانچ نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں۔ دو دو پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی، ایک پر آزاد امیدوار کامیاب رہے۔کورنگی بورڈ کی دو نشستیں نون لیگ کے نام رہیں، پی ٹی آئی، پی پی پی اور ایم کیو ایم نے ایک ایک جیتی۔ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی دو سیٹوں پر ایم کیو ایم، ایک پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔ منوڑہ بورڈ کی دونوں سیٹیں پیپلزپارٹی لے گئی۔
بلوچستان کے 3 کنٹونمنٹ بورڈز کی 9 نشستوں کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہوئے ہیں، غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ژوب اور لورالائی کی چاروں نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کامیاب ہے۔ کوئٹہ کی5  نشستوں میں سے تحریک انصاف نے 3 اور 2 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کوئٹہ سے بلوچستان عوامی پارٹی ایک نشست بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہوئی۔
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 10 وارڈز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق راولپنڈی سے مسلم لیگ ن 7 نشستوں پر کامیاب رہی۔ دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، ایک نشست پر الیکشن ملتوی ہوا۔
کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپورالیکشن کےغیرحتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ 3  اور تحریک انصاف2  سیٹوں پر کامیاب ٹھہری، وارڈ نمبر ایک سے پی ٹی آئی کے امیدوار ریحان بن جاوید 681 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔ وارڈ 2 سے ن لیگ کےعبدالمالک نے 242 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔ وارڈ 3 سے تحریک انصاف کے اختر چوہان کامیاب قرار پائے ہیں۔ وارڈ4 سے ن لیگ کے محمد علی شاہ 1028 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے ہیں۔ وارڈ5  سے ن لیگ کےعبدالخالق نے 1458 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹی ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ کے پانچوں وارڈز کے مکمل غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق اوکاڑہ کے 4 وارڈز میں آزاد، ایک میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی۔ اوکاڑہ سے مسلم لیگ ن ایک سیٹ بھی نہ جیت سکی۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved