Sep 13, 2021 05:25 pm
views : 291
Location : Domestic Place
Karachi- Market hours changed again
کراچی، مارکیٹوں کے اوقات کار پھر تبدیل ہوگئے، سندھ حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا، کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹس رات آٹھ بجے بند کرنا ہوں گی
محکمہ داخلہ سندھ نے مارکیٹوں کے اوقات کار کے حوالے سے نیا مراسلہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹس رات آٹھ بجے بند ہوں گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیمیں مارکیٹس میں شاپنگ مال ،دکانوں پر ایس او پی کا جائزہ لیں گی اور دکانوں میں ویکسین سرٹیفکیٹ بھی چیک کریں گی ، خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹ ، بازار اور مال کو سیل کیا جائے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ مارکیٹس میں شاپنگ مال ،دکانوں پر ایس او پی کا جائزہ لینے کیلئے 13 اور 14 ستمبر کو ٹیمیں وزٹ کریں گی۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں بازار رات 8 سے بڑھا کر 10 بجے تک کھولنے اور جمعے کے روز مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی تھی۔