Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 05, 2022 02:25 pm views : 311

Location : domestic place

Islamabad- PM urges joint efforts for early rehabilitation of flood-hit population
  • Urdu

اسلام آباد، وزیراعظم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کیلئے مختص فنڈز فوری خرچ کرنے کا حکم، شہباز شریف نے امدادی رقم سیلاب متاثرین پر خرچ کرنے کی ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متاثرین کیلئے مختص فنڈز بحالی پروگرام کی جلد تکمیل کیلئے فوری خرچ کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں صوبائی حکومتوں سے مل کر کام کر رہے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ امدادی رقم سیلاب متاثرین پر خرچ ہونی چاہیے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں سیلاب اوربارشوں کی وجہ سے اموات کی کل تعداد 549 جبکہ زخمیوں کی تعداد 628 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زخمیوں میں کوئی بھی تشویش ناک حالت میں نہیں۔سیلاب اور بارشوں کے باعث 46،219 مکانات کو نقصان پہنچا ،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 30 سالہ اوسط ریکارڈ کے مقابلے میں ملک بھر میں 133 فیصد سے زائد بارشیں ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 101 فیصد، خیبرپختونخواہ میں26 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔ بلوچستان میں 305فیصد اور سندھ میں 218 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ گلگت بلتستان میں68،آزاد جموں کشمیر میں9 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئے فی کس 10 لاکھ کے امدادی چیک کی ترسیل جاری ہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved