Aug 05, 2022 04:00 pm
views : 306
Location : domestic place
Islamabad- Increase prices of various items including Tea, hee and Milk in Utility Stores
اسلام
آباد، یوٹیلیٹی اسٹورز پرچائے، گھی اور دودھ سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں
میں اضافہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے
کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن
کےمطابق 950 گرام چائے کی قیمت میں 300 روپے ، ایک لیٹر برانڈڈ دودھ کی
قیمت میں 20 روپے جب کہ 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 115 روپے تک
اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد 950گرام چائےکی قیمت 910
روپے سے بڑھ کر1210 روپے، دودھ کی قیمت 177 روپے سے بڑھ کر 197 روپے اور
شہد کی قیمت 310 روپے سے بڑھ کر 425 روپے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق
مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں 30 روپے، بچوں کے 650گرام خشک دودھ
کےڈبے کی قیمت میں 120 روپے اور دیسی گھی کی ایک کلوکی قیمت میں 240 روپے
کا اضافہ کیاگیا ہے۔