Aug 06, 2022 12:18 pm
views : 321
Location : domestic place
Islamabad- PM Shehbaz establishes relief fund for flood affectees
اسلام
آباد، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی فنڈ قائم کردیا،
شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیلاب کی تباہی کا شکار اہل وطن کی دل
کھول کر مدد کریں، تاریخی بارشوں سے سیلاب کی صورت قیامت صغریٰ برپا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے افراد کی امداد کیلئے امدادی فنڈ قائم کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔
اس
موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ سیلاب متاثرہ بھائیوں، بہنوں اور بچوں
کی مدد کیلئے انصارِ مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے۔بلوچستان میں
غیر معمولی بارشوں کے باعث تباہی ہوئی جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب
میں بے تحاشہ نقصانات ہوئے۔ ملک کے غیر مستحکم معاشی حالات کے باوجود حکومت
نے 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لئے فوری جاری کردئیے ہیں۔
وزیراعظم کا
کہنا تھا کہ پاکستان نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے ملک کے سب سے بڑے سیلاب
کے وقت متاثرین کی دل کھول کر مدد کرکے پوری دنیا میں ایک مثال قائم کی
تھی، آج بھی اہل وطن کو یہی جذبہ درکار ہے۔
دوسری جانب سیلاب زدگان کے
لئے رقوم پرائم منسٹرئ ریلیف فنڈ 2022 کے اکاؤنٹ نمبر ‘جی-12164′ میں جمع
کرائی جاسکتی ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں سے بھی گزارش کی ہے کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں تاکہ امدادی کاموں کو مزید تیز کیا جاسکے۔