Aug 06, 2022 02:50 pm
views : 335
Location : President House
Islamabad- Unnecessary controversy created over my non-participation in the funeral of martyrs, says President
اسلام
آباد، شہدا کے جنازے میں میری عدم شرکت پر غیر ضروری تنازعہ کھڑا کیا
گیا، صدر مملکت کہتے ہیں پاکستانیوں کی طرح میں بھی ساری زندگی شہدا کا
معترف رہا ہوں
صدر
مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے نماز
جنازوں میں میری عدم شرکت پر غیر ضروری تنازع کھڑا کیا گیا، مجھے ایک موقع
ملا ہے کہ میں ان لوگوں کی جانب سے نفرت انگیز ٹویٹس کی مذمت کروں جو نہ
تو ہماری ثقافت اور نہ ہی ہمارے مذہب سے واقف ہیں۔
انہوں نے سماجی
روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ جن لوگوں نے وطن کی خاطر جان قربان کی
ہم ان کی یاد کی توہین کیسے کرسکتے ہیں؟، قرآن کریم میں شہید کا مقام واضح
ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں حیات جاوداں بخشی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے
مزید کہا کہ جب سے پاکستانی عوام نے مجھے اس ایوان کی ذمے داری سونپی ہے تب
سے میں سینکڑوں شہدا کے لواحقین سے بات کرچکا ہوں، جنازوں میں بھی شرکت کی
اور خاندانوں سے ملاقات کی۔
صدر مملک نے کہا کہ میں قوم کی جانب سے
ایسا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں، اگرچہ خاندانوں کو قربانیوں پر فخر ہے مگر
ہمیں اس دنیا میں ان کے غم اور شدید ذاتی نقصان کا احساس ہے۔
انہوں نے
کہا کہ ان خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرنا خاص طور پر مشکل ہے جنہوں نے ورثا
میں کم عمر بچے چھوڑے ہیں، جب شہدا کے گھر والے روئے تو میں بھی رویا، میرے
ذہن میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہی
محفوظ ہے۔