Aug 06, 2022 03:15 pm
views : 324
Location : domestic place
Islamabad- World Powers silent on the situation in Occupied Kashmir, Barrister Sultan Mehmood
اسلام
آباد، تنازع کشمیر کے حوالے سے دنیا خاموش ہے، صدر آزاد جموں کشمیر
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہتے ہیں اس معاملے پرعالمی سطح پر جارحانہ
انداز میں بات کرنا ہو گی
آزاد
جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 5اگست 2019 کو
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی جس کا مقصد مسئلہ کشمیر کو
ختم کرنا تھا مگر بھارت کو اس میں مکمل ناکامی ہوئی ہے۔مودی ہندو توا کے
ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس کا مکروہ چہرہ اب دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔
جموں
کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں یوم استحصال کے حوالے سے ایک پرہجوم پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ
مسئلہ کشمیر اب پہلے سے بھی زیادہ اجاگر ہوا ہے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر
کو اجاگر کرنے کے لئے میں نے بھرپور کاوشیں کی ہیں اور اب بھی کر رہا
ہوں۔ہم جدوجہد آزادی میں برسر پیکار کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ
پاکستان اور آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری ان
کی پشت پر ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر کی اکانومی کوکنٹرول کررہا ہے،کشمیری
قائدین اور ورکرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے،بے شمار لیڈرز پابند سلاسل ہیں
بھارتی مظالم کا سلسلہ مزید بڑھ گیا۔
ایک سوال کے جواب میں صدر ریاست نے
کہا کہ اسوقت تک بھارت بیالیس لاکھ جعلی ڈومیسائل دے چکا ہے ہم اس مسئلے
کو اٹھا رہے ہیں عالمی برادری اس پر خاموش ہے اس لئے ہمیں اس معاملے
پرعالمی سطح پر جارحانہ انداز میں بات کرنا ہو گی۔