Aug 06, 2022 03:25 pm
views : 262
Location : National Assembly
Islamabad- Ending polio is our top priority, says Rotary International President Jennifer Jones
اسلام آباد،صدر روٹری انٹرنیشنل کا قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ، جینیفر جونز نے خواتین پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا
صدر
روٹری انٹرنیشنل جینیفر جونز نے قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صدر روٹری انٹرنیشنل جینیفر جونز کا کہناتھا کہ پولیو کا خاتمہ
ہماری اولین ترجیح ہے- خواتین پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی
ہوں۔پولیو کے خاتمہ میں خواتین کا کردار قابل تحسین ہے
صدر روٹری سےحکومت پاکستان، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ، یونیسیف، عالمی ادارہ صحت اور سی ڈی سی کے نمائندوں نے ملاقات بھی کی۔
اس
موقع پر کوآرڈینیٹر پولیو شہزاد بیگ نے کہا کہ روٹری کی کارکردگی تمام
دنیا کے لئے مشعلِ راہ ہے،روٹری کی پولیو کے خاتمہ کی کوشیشیں شاندار
ہیں۔تین دہائیوں سے روٹری دنیامیں پولیو کے خاتمہ کی کوششوں میں سرگرم عمل
ہے۔
جونز نے پولیو کنٹرول روم ، 1166 ہیلپ لائن اور ویکسین ویئر ہاؤس کا دورہ بھی کیا۔
خیال رہے کہ 1905 میں روٹری کے قیام کے بعد جینیفرجونز روٹری انٹرنیشنل کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔