راولپنڈی،
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ہنگری کی ڈیفنس
فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بشمول سیکورٹی، فوجی
تبادلوں، تربیت اور علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال
چیئرمین
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے پاکستان کے سرکاری دورے پر
آئے ہوئے ہنگری کی ڈیفنس فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رومولس
روسزین-زینڈی نے ملاقات کی ہے ۔آئی ایس پی آ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ
دفاعی تعاون کے امور بشمول سیکورٹی، فوجی تبادلوں، تربیت اور موجودہ
علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہنگری
کی دفاعی افواج کے کمانڈر نے اس موقع پر کہا کہ ان باہمی مفید بات چیت سے
دو طرفہ دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں، تعاون کو تقویت ملی ہے اور دونوں
افواج کے درمیان باہمی مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف
اسٹاف کمیٹی نے ہنگری اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی
تعلقات کا اعادہ کیا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر لیفٹیننٹ
جنرل رومولس روسزین سنڈی کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے
گارڈ آف آنر پیش کیا۔