Aug 07, 2022 07:29 pm
views : 273
Location : Different Places
Karachi- Karachi and other Sindh districts to receive heavy rainfall from Aug 10
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ ملیر اور اطراف میں تیز بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ملیر، بحریہ ٹاؤن، گڈاپ اور اطراف میں تیز بارش ہوئی ہے۔ شہر کے متعدد علاقوں میں موسم ابر آلود ہے اور کہیں کہیں بوندا باندی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔