Aug 07, 2022 07:31 pm
views : 267
Location : Different Places
Karachi- Mourners lead 8th Muharram processions across country
کراچی ،ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے سلسلے میں مجالسِ عزا اور جلوسوں کا اہتمام
ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے سلسلے میں مجالسِ عزا اور جلوسوں کا اہتمام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا۔
کراچی میں 8 محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 8 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے نشترپارک سے برآمد ہو گا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔
ٹریفک پولیس نے 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے اور جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔
دوسری جانب پنجاب کابینہ نے محرم الحرام کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، صوبے میں 9 اور 10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بھی بند رہے گی۔
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ہدایت جاری کی ہیں کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔