Aug 08, 2022 12:25 pm
views : 275
Location : different areas
Karachi- Youm-e-Ashur observed with due solemnity, Security Tighten, pillion ride ban
کراچی،
نو محرم الحرام کے جلوس، ملک بھر میں سکیورٹی سخت، حساس مقامات سیل،
موبائل سروس بند، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا
ملک بھر
میں نو محرم الحرام کے موقع پر محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے۔ اس موقع پر
سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ بیشتر مقامات پر موبائل فون سروس بھی
بند رہیں۔
ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نو محرم الحرام کے روز
جلوسوں کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے خصوصا حساس شہروں اور علاقوں میں
سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس، رینجرز اور فوج کی نفری تعینات کی
گئی جبکہ قیام امن کیلئے حساس مقامات پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی
جزوی طور پر بند کی گئی۔ علاوہ ازیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی
پابندی عائد ہے۔
سکیورٹی انتظامات کے تحت انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں کے
راستوں میں کنٹینرز اور خاردار تاروں سمیت دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے
بند کئے گئے جبکہ مرکزی علاقوں کو چاروں جانب سے سیل کرکے آنے والوں کو
واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔