Aug 08, 2022 12:28 pm
views : 264
Location : domestic place
Islamabad- PM thanks UAE President for investment in Pakistan
اسلام
آباد، وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر اظہار
تشکر، شہباز شریف کہتے ہیں دونوں برادر ممالک اپنے کثیرجہتی تعلقات کو
مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، امیر قطر سے بھی باہمی دلچسپی کے امور پر
تبادلہ خیال
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس
موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان قریبی
اور خوشگوار تعلقات ہیں، قطر میں موجود دو لاکھ سے زائد پاکستانی قطر اور
پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں
اپنے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کا شکر گزار ہوں کہ متحدہ عرب
امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک اپنے کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔