Aug 08, 2022 12:30 pm
views : 286
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Pakistan slams India for accusing OIC of following 'communal agenda'
اسلام آباد، مقبوضہ کشمیر کو لیکر او آئی سی کے بیان پر بھارتی تبصرے مضحکہ خیز ہیں، پاکستان نے جھوٹے دعوے مسترد کردیئے، ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنیوالوں کی جانب سے دوسروں پر انگلیاں اٹھانا شرمناک عمل ہے
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے بیان پر بھارتی ترجمان کے تبصرے مضحکہ خیز ہیں، پاکستان نے جھوٹے دعوے مسترد کردیئے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کی جانب سے دوسروں پر انگلیاں اٹھانا شرمناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 ء کے اٹھائے گئے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدام کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم کے بیان پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے تبصرہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوتوا کے راستہ پر گامزن حکومت کی جانب سے دوسروں پر تعصب یا فرقہ وارانہ ایجنڈا کا الزام لگانا حیران کن ہے، جموں کشمیر نہ کبھی ہندوستان کا حصہ تھا اور نہ ہوگا، یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر نہ تو کبھی ہندوستان کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہوگا، یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے جو 1947 سے زبردستی اور غیرقانونی طور پر ہندوستان کے زیر قبضہ ہے۔
پاکستان نے اسرائیلی قابض افواج کی سرپرستی میں اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسے واقعات بین الاقوامی قوانین، بین الاقوامی اصولوں اور اقدار کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ مسجد اقصی کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو بند ہوناچاہیے۔ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے، جو خطے میں تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں۔