Aug 08, 2022 12:35 pm
views : 309
Location : domestic place
Islamabad- No one can stop the immediate General Elections, says Imran Khan
اسلام آباد، 13 اگست کا جلسہ انقلاب کا آغاز، فوری عام انتخابات کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان کہتے ہیں غلط فہمی جلد دور ہوجائے گی، عوام اب عام انتخابات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے
چیئرمین
پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں فوری عام انتخابات
کوئی نہیں روک سکتا، غلط فہمی جلد دور ہوجائے گی، عوام صاف اور شفاف الیکشن
کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، 13 اگست کا جلسہ انقلاب کا آغاز ہوگا۔
بنی
گالہ میں پی ٹی آئی کے رہنما اور ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے عمران
خان سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی اور قانونی امور،13 اگست کے جلسے پر
مشاورت کی گئی، بابر اعوان نے جاری قانونی معاملات پر چیئرمین پی ٹی آئی
کو بریفنگ بھی دی۔
بابر اعوان نے کہا کہ سیاسی میدان میں شکست کھانے
والا ٹولہ انتخابات سے بھاگ رہا ہے، شوباز کی نالائق الیون جو مرضی کر لے
مقابلہ کریں گے، جعلی مقدمات اور جھوٹی تحقیقات عوامی بیانیہ نہیں بن سکیں
گی، اب آئی آئی پی ٹی آئی نہیں دو تہائی پی ٹی آئی ہو گا۔
سماجی رابطے
کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ یہ جانتے
ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبر پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے،
کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے انکی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کےعظیم ترین
المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا، ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔