Aug 09, 2022 02:30 pm
views : 306
Location : North Waziristan
Rawalpindi- Four soldiers martyred in suicide attack on military convoy in North Waziristan, says ISPR
راولپنڈی،
شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں چار جوان شہید، آئی ایس
پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں شہید ہونے
والے جوانوں میں مانسہرہ کے رہائشی لانس نائیک شاہ زیب، عمر 22 سال، غزر
کے رہائشی لانس نائیک سجاد، عمر 26 سال، کوہاٹ کے رہائشی سپاہی عمیر، عمر
25 سال اور نارووال کے رہائشی سپاہی خرم، عمر 30 سال) شامل ہیں۔
آئی ایس
پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت
کاروں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے
لیے پرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں
گی۔
صدر مملکت نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش
کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار
تعزیت بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں میر علی کے
علاقے میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
شمالی وزیرِ ستان میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 جوانوں کی شہادت پر دلی
دکھ اور رنج ہوا۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک پوری قوم متحد ہو کر اس
کا مقابلہ کرتی رہے گی۔دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہو پائیں
گے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ایسے
بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گی۔وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی
سے دریغ نہیں کریں گے۔