Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 10, 2022 11:16 am views : 297

Location : domestic place

Islamabad- PTI's Shahbaz Gill sent on two-day physical remand
  • Urdu

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا گیا، سماعت بارہ اگست تک ملتوی، شہباز گل کہتے ہیں ادارے ہماری جان ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا، جہاں انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹر شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جب کہ ان کے وکیل فیصل چودھری نے پولیس کی درخواست کی مخالفت کی۔ بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے بعد وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اگر ہم گئے تو مقدمہ اخراج کیلئے جائیں گے۔ شہباز گل کے کپڑوں پر خون کے دھبے لگے ہوئے ہیں ۔ شہباز گل نے کورٹ میں کہا ہے کہ اگر فزیکل ریمانڈ پر بھیجا گیا تو انہیں خطرہ ہے ۔
ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو گرفتاریاں پرچے ہوتے ہیں وہ قانون کے مطابق ہونے چاہییں۔ اس وقت میں ڈیفنس ڈسکلوز نہیں کرنا چاہتا ۔ ان پر ناقابل ضمانت دفعات لگی ہیں۔ کسی ایک شخص کی رائے سے ادارے کی سالمیت کو فرق نہیں پڑتا ۔ مضبوط فوج پاکستان کیلئے ضروری ہے۔
بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی استدعا منظور کرلی اور شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق شہباز گل کے خلاف الزامات پر جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ عدالت نے انہیں جمعہ 12 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
قبل ازیں عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ اداروں کے خلاف بیان دینا آپ کی پارٹی پالیسی تھی؟ جس پر شہباز گل نے جواب دیا کہ ادارے ہماری جان ہیں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما پر اداروں کے خلاف بیان بازی پر بغاوت کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہونے کے بعد انہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved