Aug 10, 2022 01:08 pm
views : 299
Location : different areas
Rain with strong winds in different areas of Karachi
کراچی
کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم کا حال بتانے والوں کا
کہنا ہے شہر قائد میں بارش کا سلسلہ چودہ اگست تک جاری رہ سکتا ہے
شہر کے
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سپر ہائی وے اور ملحقہ
علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کے علاوہ ملیر، اسکیم
33، قائد آباد، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی بارش
ہوئی جبکہ کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں بھی بادل
جم کے برسے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرق اور شمال مشرق
میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، دن کے اوقات میں کہیں کہیں تیز بارش
بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ چودہ اگست تک جاری رہ سکتا ہے جس دوران سمندر میں شدید طغیانی ہوسکتی ہے۔