Aug 10, 2022 02:00 pm
views : 338
Location : PID
Islamabad- Shahbaz Gill's comments part of planned conspiracy to create division within military: Rana Sanaullah
اسلام
آباد، عمران خان کی صدارت سازشی بیانیہ بنا جسے شہباز گل کے ذریعے آگے
بڑھایا گیا، رانا ثنا نے کہا ہے شہباز گل کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا
وفاقی
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر
مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صدارت میں سازشی
بیانیہ بنایا گیا، نجی چینل کو سازش میں شامل کیا گیا۔
دارالحکومت
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس
کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران
کہیں بھی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، وزارت داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں سے
بیٹھ کر سکیورٹی انتظامات پر بات کی، یکم سے 9 ویں محرم تک 6 ہزار سے زائد
مجالس کا انعقاد ہوا، انٹیلیجنس اداروں اور سیکیورٹی اداروں نے بھر پور
اقدامات کیے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ایک نجی چینل کے ساتھ باقاعدہ
سازش کی گئی اور اس میں سیاسی عنصر یہ تھا کہ توشہ خانہ ریفرنس اور فارن
فنڈنگ میں پھنس چکی ہے اور شہدائے لسبیلہ کے خلاف ان کی گمراہی سامنے آئی
ہے، اس سے دھیان ہٹانے کیلئے ایک سازش کے تحت بیانیہ بنایا گیا۔
انہوں
نے بتایا کہ عمران خان کی صدارت میں سازشی بیانیہ بنایا گیا، نجی چینل کو
سازش میں شامل کیا گیا، فواد چوہدری اور شہباز گل کے ذریعے سازشی بیانیے کو
آگے بڑھایا گیا، شہباز گل کو فون کیا گیا اور اس نے لکھی ہوئی تحریر پڑھی۔
وفاقی
وزیر کا کہنا تھاکہ شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، ان
کے خلاف قانون کے تحت درج شکایت پرکارروائی کی گئی ہے اور درج شکایت کی
روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی ہوئی ہے۔