Aug 10, 2022 03:40 pm
views : 282
Location : different areas
Worst loadshedding continues in different areas of Karachi
کراچی
کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری، گرمی کے ستائے عوام بلبلا
اٹھے، شہریوں کا کہنا ہے ہر دو سے تین گھنٹوں بعد تین سےس اڑھے تین گھنٹے
کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے
پاکستان
کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ
کا دورانیہ چار سے چودہ گھنٹوں تک پہنچ گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں
بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، سرجانی ٹاؤن، قائد آباد، قیوم
آباد، کیماڑی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال،
گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں بھی طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ بہادر آباد، کھارادر، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی اور لانڈھی میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
کراچی
میں شدید گرمی کے موسم میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل بندش کا
سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کے ستائے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں صرف 3 گھنٹے بجلی دی جاتی ہے، ہر 2 سے 3 گھنٹوں بعد 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔