Aug 11, 2022 12:05 pm
views : 290
Location : domestic place
Islamabad- Negative campaign on Balochistan helicopter crash launched from India, JIT report
اسلام
آباد، بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی مہم بھارت سے بھی چلائی گئی، جے
آئی ٹی رپورٹ منکشف، مجموعی طور پر سات سو چوہتر اکاونٹس کا سراغ لگا لیا
گیا، دو سو چار پاکستان سترہ ہندوستان اور سولہ دیگر ممالک سے نکلے
وفاقی
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی صدرات میں اسلام آباد میں منقعد ہوا جس میں
سیکرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ،ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم
کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد جعفر انٹیلجنس اداروں کے نمائندوں سمیت
چھ رکنی ٹیم نے شرکت کی۔
سانحہ لسبیلہ پیلی کاپڑ حادثہ و شہداء بارے
سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ مہم چلانے والوں کا معلوم کرنے کےلیے تشکیل
دی جانے والی ایف آئی اے سائبر کرائم و انٹیلجنس ادروں پر مشتمل جوائنٹ
انکوائری ٹیم کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
جے آئی ٹی
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر سانحہ کے بعد منفی پراپیگنڈہ
کرنے والوں کے تانے بانے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان سمیت بیرون ممالک
سے بھی ملتے ہیں۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ابتک کی تحقیقات میں
90 افراد کو شارٹ لسٹ کرکے ان کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ وزیر
داخلہ رانا ثنا اللہ ابتک کی تحقیقات پر اطیمنان کا اظہار کیا اور ایف آئی
اے کی جے آئی ٹی کو زیرو ٹالرینس پالیسی کے ساتھ تحقیقات آگے بڑھانے کی
ہدایات کرتے ہوئے واضع کیا کہ کچھ بھی ہو کوئی بھی ملوث نکلے قانون اپنا
راستہ بنائے اور ملکی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور شہداء و
لواحقین کی دل آزاری کرنے والوں کو قانون کے کہڑے میں لایا جائے گا۔
وزیر
داخلہ رانا ثناء الله کی ایف آئی اے کو زیروٹالرینس پالیسی اپنا کر تمام
ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایات کردی ہے۔