اسلام آباد، پارلیمنٹ میں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا، تقریبات تیرہ اگست کی رات تک جاری رہیں گی، راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں عزم کریں کہ ہم اس پارلیمان کی عزت و تکریم کو یقینی بنائیں گے
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
قومی اسمبلی میں جاری چار روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت اور راہداریوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔
ڈائمنڈ جوبلی کا عنوان میرا پارلیمان، رہبر ترقی و کمال رکھا گیا ہے، تقریبات تیرہ اگست کی شب تک جاری رہیں گی۔
ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا آغاز ترجمان ماضی شان حال کے عنوان سے تصویری نمائش سے ہوا، نمائش میں نایاب تصاویر رکھی گئیں۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنے عظیم رہنماؤں کی خدمات کو یاد رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان بھی اپنی ڈائمنڈ جوبلی منا رہی ہے، آج عزم کریں کہ ہم اس پارلیمان کی عزت و تکریم کو یقینی بنائیں گے۔