Aug 11, 2022 02:10 pm
views : 293
Location : different areas
Karachi- Preparations for Pakistan Day are in full swing across the country
کراچی، ملک بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تیاریاں عروج پر، گھروں اور گلی محلوں کو سبز پرچموں سے سجانے کیلئے لوگ مصروف عمل، بچے بڑے سبھی پاکستانی پرچم، بیجز اور سبز وسفید لباس کی خریداری میں مگن
ملک بھر میں جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں زور و شور کے ساتھ جاری ہیں۔ بچے بڑے سبھی پاکستانی پرچم، بیجز اور سبز و سفید لباس کی خریداری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔جشن آزادی کی تیاریوں میں سب سے زیادہ پرجوش بچے نظر آتے ہیں جو اپنے گھروں، سائیکل وغیرہ کو سجانے کے حوالے سے مختلف قسم کی آرائشی اشیاء خریدنے میں مصروف ہیں۔
ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی چودہ اگست کی آمد کے ساتھ بازاروں میں جشن آزادی کے سازو سامان کے اسٹال سجا دیے گئے ہیں جہاں رنگ برنگے بیج، اسٹیکرز اور جھنڈیوں نے بازاروں کی رونق مزید بڑھا دی ہے۔
جشن آزادی سے متعلق اشیاء فروخت کرنے والے ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ
دکانداروں نے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے اسٹالوں پر قومی پرچم کے رنگوں سے مزین کھلونے، شرٹ، بیج اسٹیکر اور مختلف اشیاء سجا رکھی ہیں۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ
چودہ اگست 2022کو پچھتر واں یوم آزادی منایا جا رہا ہے جس کیلئے حکومتی و غیرحکومتی سطحوں پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔