Aug 11, 2022 04:40 pm
views : 296
Location : domestic place
Islamabad- respect for institutions is mandatory for all, save the battles for another time, Defense Minister
اسلام
آباد، اداروں کا احترام سب پر لازم، لڑائیاں کسی اور وقت کیلئے اٹھا
رکھیں، وزیر دفاع کہتے ہیں سیاستدانوں کو پاک فوج سمیت ساکھ رکھنے والے
اداروں کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر لاگو ہوتا ہے۔
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کا
احترام سب پر لازم ہے۔اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر
لاگو ہے، سیاستدانوں کو پاک فوج سمیت ساکھ رکھنے والے اداروں کے تقدس کو
ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، لڑائیاں کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھیں۔
خواجہ
آصف کا مزید کہنا تھا کہ مشرف کی حکومت ختم ہوئے اور رول بیک ہوئے لمبا
عرصہ ہو چکا، سیاستدانوں کو یہ لڑائی اپنی حدود میں رکھنی چاہیے، اس لڑائی
کو کسی اور کی حدود میں نہیں لے کر جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا دعا ہے
کہ حالات سنبھل جائیں کیونکہ خرابی سب کے لیے مسائل پیدا کرے گی، ملک میں
سیاسی استحکام آنا چاہیے تاکہ اقتصادی استحکام بھی آئے۔
شہباز گل کی
گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا قانون کی خلاف ورزی پر
قانون کے مطابق نمٹیں گے، سنا ہے شہباز گل نے کل کہا ہے کہ فوج میری جان
ہے، اگر ایسا کہا ہے تو اچھا ہے۔