Aug 12, 2022 01:10 pm
views : 287
Location : domestic place
Islamabad- Pakistan, Turkiye ink Preferential Trade Agreement
اسلام
آباد، پاکستان اور ترکیہ کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدے طے پاگئے، وزیر
اعظم شہباز شریف کہتے ہیں پاکستان اورترکی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری
بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں
وزیراعظم
شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری
بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، مصنوعات کی تجارت کے معاہدےسے دونوں مالک
کےلئے نئی راہیں کھلیں گے، دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے معاہدے پر پوری
طرح عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
پاکستان اور ترکی کےدرمیان
ترجیحی تجاریی معاہدے پردستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز
شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے تاریخی برادرانہ تعلقات میں
یہ معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کےدرمیان تجارتی
معاہدہ خوش آئند ہے۔ اس پر کئی سالوں بات چیت ہو رہی ہے ۔مئی میں ہمارے
ترکی کے دورےکے بعد پاکستان اور ترکی کی طرف سے معاہدے کے لئے کوششوں کو
تیز کیاگیا ۔پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے فروغ کی وسیع گنجائش اور
صلاحیت موجود ہے اور تجارت کے فروغ کے لئے ہم بھرپور عزم رکھتے ہیں۔
اس
موقع پر وزیرتجارت سیدنوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان
معاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنی اپنی مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے اور اس سے
دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہو گی۔ پاکستان اور ترکی نے تجارت کے لئے
مختلف اشیا ءپر ایک دوسرے کو رعایت دی ہے۔
ترکی کے وزیر تجارت مہمت مش کا کہنا تھاکہ پاکستان اور ترکی کو طویل عرصہ سے مشترکہ تجارت کے فروغ کے اس معاہدے کی ضرورت تھی ۔
معاہدے
پر وفاقی وزیر تجارت سیدنوید قمر اور ترکی کے وزیرتجارت مہمت مش نے دستخط
کئے ۔ تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، وفاقی وزیر اطلاعات و
نشریات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن، وفاقی وزیر
سرمایہ کاری بورڈ چوہدر ی سالک حسین اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود
تھے۔