Aug 12, 2022 01:30 pm
views : 282
Location : domestic place
Islamabad- Strongly condemn the torture being inflicted on Shahbaz Gill, says Imran Khan
کراچی،
کس قانون کے تحت اورکس کے کہنے پرشہباز گل پرتشدد ہورہا ہے،عمران خان کہتے
ہیں لوگوں کو مجرموں کے گروہ کو قبول کرنے پرمجبور کرنے کیلئے خوف کے
ماحول کو فروغ دیا جا رہا ہے، عدلیہ اس کا نوٹس لے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کس قانون اورکس کے کہنے پرشہباز گل پرتشدد کیا جا رہا ہے۔
پی
ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر
تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت اورکس کے کہنے پرشہباز گل
پر تشدد کیا جا رہا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل نے
کوئی قانون توڑا ہے تو انہیں صفائی کا پورا موقع ملنا چا ہیے۔ امپورٹڈ غلام
حکومت کے لئے بلا خوف آئین اورقانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے نیوز ڈائریکٹر کو رات کے پچھلے پہر بغیر
وارنٹ کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ شیرخوار بچی کی ماں کو محض اس لئے کہ اس
کا شوہر شہباز گل کے لئے کام کرتا ہے غیرقانونی طورپراٹھا لیا گیا۔لوگوں کو
مجرموں کے گروہ کو قبول کرنے پرمجبور کرنے کے لئے خوف کے ماحول کو فروغ
دیا جا رہا ہے۔ عدلیہ اس کا نوٹس لے۔