Aug 12, 2022 01:35 pm
views : 284
Location : different areas
Electricity for Karachi is expensive by 11 rupees 49 paise per unit, notification issued
کراچی
کیلئے بجلی گیارہ روپے انتالیس پیسے فی یونٹ مہنگی، بجلی مہنگی کرنے کا
نوٹی فکیشن جاری، جون کا ایف سی اے صارفین سے دو ماہ میں وصول کیا
جائیگا،اضافے سے کراچی کے صارفین پر ایک ماہ میں بائیس ارب کا اضافی بوجھ
پڑیگا
نیپرا
(نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے کے الیکٹرک کے جون کے
ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی
منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکشن میں نیپرا نے کہا ہے کہ
جون کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا، اگست میں صارفین
سے 3 روپے 01 پیسہ چارج کیا جائے گا، ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 09 پیسے
چارج کیے جائیںٰ گے۔
عوام نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیا ہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ
نوٹی
فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق صرف اگست اور ستمبر کے ماہ کے بلوں
پر ہوگا، اس کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوا تمام کے الیکٹرک صارفین پر
ہوگا۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ
اطلاعات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے کراچی کے صارفین پر ایک ماہ میں 22 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔