لندن،
پاک فوج کے سالار کا نیا اعزاز، آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی سینٹ ہرسٹ
میں دو سو تیرہویں کمشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی
شرکت، رائل ملٹری کے چاک وچوبند دستے کی آرمی چیف کو سلامی
رائل
ملٹری اکیڈمی سینٹ ہرسٹ میں 213 ویں کمشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی،
جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی،آرمی چیف نے پاسنگ
آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔
رائل ملٹری کے چاک وچوبند دستے کی جانب سے
آرمی چیف کو سلامی دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے پہلے سربراہ
ہیں جو اس پریڈ میں شریک ہوئے۔
رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں
41 غیر ملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 2
کیڈٹس عبداللہ اور مجتبیٰ بھی شامل ہیں۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام حاضرین
اور ناظرین کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور
باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔پاس آؤٹ ہونے والے کیڈس کو مبارکباد پیش کرتا
ہوں، 41 غیر ملکی کیڈس بھی پاس آؤٹ ہو رہے ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا
کہ عصر حاضر کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ
اٹھائیں، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی
ہیں۔