Aug 12, 2022 04:20 pm
views : 269
Location : domestic courts
Islamabad- Court rejects plea to extend Shahbaz Gill's physical remand, sends to jail
اسلام آباد، شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد، شہباز گل کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا
اداروں
کے خلاف اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز
گل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد ہو گئی۔
اسلام آباد
پولیس نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ
عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے
گئے تھے اور عدالت نے غیر ضروری افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے کی
ہدایت کرتے ہوئے قانونی ٹیم کو شہباز گل سے ملاقات کی اجازت بھی دی۔
وکلا کی درخواست پر شہباز گل کی ہتھکڑی کھول دی گئی جس کے بعد انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے ملاقات کی۔
فیصل
چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی اپیل کرتے
ہوئے کہا کہ جج صاحب آگئے ہیں، کمرہ عدالت میں خاموشی اختیار کریں۔
شہباز
گل نے کمرہ عدالت پہنچتے ہی پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے کان میں
سرگوشی کی جبکہ پولیس نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
تفتیشی
افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ نجی ٹی وی کے پروگرام کی سی ڈی لی ہے اور
شہباز گل کی آڈیو میچ کر گئی ہے، ایک موبائل ان کی گاڑی میں رہ گیا تھا اور
دوسرا ان کے پاس تھا۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری بھی ایف ایٹ
کچہری پہنچے تو اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے بھی عدالت میں داخل ہونے
کی کوشش جس پر پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کارکنان کو دھکے دیکر پیچھے
ہٹایا۔
عدالت نے شہباز گل کے پولیس کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے
پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کر دی اور
انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔