Aug 13, 2022 12:25 pm
views : 365
Location : domestic place
Islamabad- Former President Asif Ali Zardari has condemned India's water aggression
اسلام
آباد، پاکستان سیاستدانوں نے بنایا تھا اور سیاستدان ہی اس کی تعمیر کرتے
رہے ہیں، آصف زرداری کہتے ہیں بھارت کی ہٹ درمی کی وجہ سے ہمارے ہزاروں
دیہات اور لاکھوں ایکڑ زمین سیلاب کی زد میں آرہے ہیں
سابق
صدر آصف علی زرداری نے بھارت کی آبی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
بھارت کی ہٹ درمی کی وجہ سے ہمارے ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ زمین سیلاب
کی زد میں آرہے ہیں۔
سابق صدرمملکت و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک
چیئرمین آصف علی زرداری نے بھارت کی آبی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے
کہ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف ہر فورم پر جائیں
گے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کی اس ہٹ درمی کی وجہ سے ہمارے
ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ زمین سیلاب کی زد میں آ ر ہے ہیں، بھارت کی
طرف سے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے کو انٹرنیشنل معاہدوں کی کھلم کھلا
خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور ملک
میں آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے نوجوانوں کا بے مثال کردار
ہے۔سیاستدانوں کی کردار کشی کا سلسلہ بہت پرانا ہے حالانکہ پاکستان
سیاستدانوں نے بنایا تھا اور سیاستدان ہی اس کی تعمیر کرتے رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اس حوالے سے کہا کہ ملک جب بھی مشکلات کا شکار ہوا پیپلزپارٹی نے ملک کو مشکلات سے نکالا۔