Aug 13, 2022 12:35 pm
views : 288
Location : different areas
Increase in dengue cases in Karachi, 28 people affected in 24 hours
کراچی
میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، چوبیس گھنٹوں میں اٹھائیس افراد مبتلا، اگست
میں اب تک دو سو اکتیس افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ رواں سال
کراچی میں ایک ہزار ایک سو اٹھاون افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں
کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اٹھائیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا تعلق شہرکے مختلف اضلاع سے ہے۔
محکمہ
صحت کے اعداد وشمار کے مطابق اگست میں اب تک دو سو اکتیس افراد ڈینگی
وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ رواں سال کراچی میں ایک ہزار ایک سو اٹھاون
افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے ڈاکٹر عبدالرحمٰن میمن کا کہنا تھا کہ
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد تین سو پانچ ہوگئی ہے۔
ایک شہری محمد حماد کا کہنا تھا کہ
ماہرین
صحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ طلوع و غروب آفتاب کے وقت جسم کو مکمل
ڈھانپ کر رکھیں جب کہ گھر، گلی، محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ
ڈینگی وائرس سے بچا جاسکے