Aug 13, 2022 02:45 pm
views : 282
Location : President House
Islamabad- President announces of reduction in sentences of prisoners on Independence Day
اسلام
آباد، یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان، سزا میں کمی کا
اطلاق سنگین جرام میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت
سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔
صدارتی
ترجمان کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں
کی سزا میں کمی کی۔ جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی
کمی ہوگی۔ 15 سال سے قید 65 سال یا زائد عمر کے مرد قیدیوں کی بقیہ سزا
معاف کردی گئی ہے۔
بیان کے مطابق 10 سال زائد قید 60 سال یا زائد عمر کی
خواتین قیدیوں کی سزا بھی معاف کردی گئی ہے، جب کہ قید کی سزا کا تین
چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی بھی رہائی کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوم
آزادی کے موقع پر 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی باقی سزا میں
مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔ کمی کا فائدہ سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ کے مجرموں
کو نہیں ملے گا، جب کہ بینک ڈکیتی، ریاست مخالف، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے
مجرموں پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔