Aug 14, 2022 07:49 pm
views : 289
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan celebrates diamond jubilee of independence with zeal, fervour
پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، کراچی تا کشمیر سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی
پاکستان
کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی سے کشمیرتک سبز ہلالی پرچموں کی
بہار آ گئی، شہریوں کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے ۔ دن کے آغاز پر وفاق میں
اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
یوم
آزادی کا سورج طلوع ہونے سے قبل مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے دوران
ملک میں امن، یکجہتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وفاقی
دارالحکومت کے کنونشن سنٹر میں قومی پرچم لہرانے کی مرکزی تقریب منعقد
ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ اللہ کا شکر
ہے، آج ہم یوم آزادی منا رہے ہیں، میں دنیا بھر میں بسنے والے
پاکستانیوں کو دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
قومی پرچم
لہرانے کی دیگر تقریبات ملک بھرمیں صوبائی، ڈویژنل اورضلعی ہیڈکوارٹرزکی
سطح پر بھی منعقد کی گئیں۔ ملک بھر کے ٹی وی چینلز آج کے دن کی مناسبت سے
تحریک پاکستان کے مشاہیرکی خدمات اجاگر کر رہے ہیں اور پاکستان کوحقیقت
کاروپ دینے میں ان کی غیرمعمولی خدمات کوخراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
دوسری
جانب ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں گھروں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا
ہے، سبز سفید رنگوں پر مشتمل بیجز اور سٹیکرز لگائے بچے بھرپور جوش و خروش
دکھا رہے ہیں۔ ملک بھر کی مختلف سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی قومی پرچم
لہرائے گئے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے
مزین کیا گیا۔
اس موقع پر ایک شہری عالم وارثی کاکہنا تھا کہ