Aug 14, 2022 07:50 pm
views : 286
Location : Different Places
Islamabad- NDMA continues to provide aid to flood-affected people in Balochistan
بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا جس میں 200 اسکول خیمے بھی امدادی سامان کا حصہ ہیں۔
روانہ کی گئی تازہ کھیپ میں 60 ہزار افراد کے لیے ترپالیں، کمبل اور مچھر دانیاں روانہ کی گئیں، امدادی سامان میں 35 جنریٹرز اور 30 ڈی واٹرنگ پمپس بھی شامل ہیں۔
ریلیف سامان میں 5 ہزار راشن بیگز اور متاثرین کے لیے 3 ہزار واٹر جیری کین بھی شامل ہیں۔ سعودی ریلیف کی جانب سے بلوچستان متاثرین کے لیے فراہم کردہ ایک ہزار راشن بیگز بھی روانہ کیے گئے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کے لیے 13 اگست تک فراہم شدہ ریلیف سامان کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے، سب سے زیادہ امدادی سامان بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا گیا۔
اعداد وشمار کے مطابق اب تک 39 ہزار افراد کے لیے راشن بیگز مہیا کیے گئے، 45 ہزار سے زائد متاثرین کے لیے خیمے پہنچائے گئے، 6 ہزار ترپالیں، 7 ہزار مچھر دانیاں، 3ہزار سے زائد کمبل مہیا کیے گئے، 55 ڈی واٹرنگ پمپس اور 50 جنریٹر بھی بھجوائے گئے۔
دیگر امدادی سامان میں کچن سیٹ، حفظانِ صحت کٹس اور کیمیکل اسپرے مشینز بھی شامل ہیں۔