Aug 14, 2022 07:56 pm
views : 273
Location : Different Places
Karachi- Thunderstorm with rain expected today in Karachi ,PMD alerts authorities to torrential rains next week
لاہور والے ہوشیار ہوجائیں! طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 اگست تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
پی
ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی
ہیں، آج سے 16 اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان
ہے۔ 18 اگست تک ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی
کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 15 اور 16 اگست کے دوران
راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،
راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی نشیبی علاقے زیر آب
آسکتے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے ک تمام ادارے ہنگامی
صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی
کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ
14 اگست تک مون سون سسٹم کے زیر اثر سندھ میں بارشوں کا امکان رہے گا جبکہ
نیا مون سون سسٹم 16 اگست سے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
سردار
سرفراز کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن کا پھیلاؤ
زیادہ ہے جس کے باعث 14 اگست تک سندھ میں بارشوں کا امکان رہے گا۔