Aug 15, 2022 12:50 pm
views : 286
Location : domestic place
Rawalpindi- Delay in elections will be the death of democracy, says Shaikh Rasheed
راولپنڈی،
زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے، نواز شریف کی بیماری سیاسی ریا
کاری ہے، شیخ رشید کہتے ہیں الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی
عوامی
مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کو سمجھ ہے نواز شریف
اور زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے، نواز شریف آئے نہ آئے،
اہل ہو یا نا اہل کوئی فرق نہیں پڑتا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر
جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سعودی عرب
اور لندن کی بیماری سیاسی ریا کاری ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر
اعظم شہباز شریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی
تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگ
غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں، الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی، سیاسی
تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پر ہوں گے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصل چہرے بے نقاب ہوگئے۔