Aug 15, 2022 04:45 pm
views : 394
Location : domestic place
Islamabad- Saudi Arabia agrees to rollover $3bn deposits in Pakistan
اسلام
آباد، سعودی عرب کا تین ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں مزید توسیع کا
فیصلہ، تین ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر تین فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا
سعودی
عرب نے 3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کرنے کا
فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ارب
ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا جب کہ پاکستان کو
ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری واپس کرنا ہو گی۔
تین ارب ڈالر سیف
ڈپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023ء تک کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے
مطابق سیف ڈپازٹ کی مد میں رکھی گئی رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکے
گا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گفتگو میں بتایا کہ سعودی
عرب کے ساتھ ایک سالہ توسیع کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ وزیر مملکت کے
مطابق سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا اُدھار تیل بھی فراہم کرے گا۔
انہوں
نے بتایا کہ سعودی عرب سے 10 ماہ میں 1 ارب ڈالر کا مؤخر ادائیگیوں پر تیل
ملے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔
خیال
رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج ہی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو
ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے
مابین کئی شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔