Aug 15, 2022 04:50 pm
views : 276
Location : domestic place
Islamabad- PTI fully supports Shahbaz Gill, affirms Fawad Chaudhry
اسلام
آباد، شہباز گل کے ساتھ پوری پارٹی کھڑی ہے، فواد چوہدری کہتے ہیں میرے
لیے چونکا دینے والی بات ہے کہ ہائی کورٹ سے نوٹس جاری ہوگئے ہیں، یہ صرف
ٹارچر کرنے کے لیے یہ ریمانڈ لینا چاہتے ہیں
پی ٹی
آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ ظلم کی انتہا ہے جو شہباز گل کے
ساتھ ہو رہا ہے لیکن یاد رکھیں پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے۔
اسلام
آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میرے لیے
چونکا دینے والی بات ہے کہ ہائی کورٹ سے نوٹس جاری ہوگئے ہیں، یہ صرف ٹارچر
کرنے کے لیے یہ ریمانڈ لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کیس
میں حکومت بھاگ رہی ہے اور حکومت کے وکیل دلائل دینے کے لیے تیار نہیں، یہ
معاملہ جلد حل کی طرف جانا چاہیے تشدد کسی صورت بھی نہیں بنتا۔
فواد
چوہدری نے کہا کہ یہ مقدمہ وہی ہے جو نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور
مریم صفدر نے کہا تھا، اس دن عاشور تھا اور سب کو پتہ ہے موبائل چل ہی نہیں
رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل اوورسیز پاکستانی ہے اس کے دہشت گرد
تنظیموں سے تعلق نہیں ہیں کیونکہ شہباز گل کمزور ہے اس لیے اس پر مقدمہ
بنایا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے
پچھتر کروڑ لگا کر انتہائی بھونڈا پروگرام کروایا، وہ ترانہ جو ہم نے شروع
کیا تھا وہ کام انہوں نے مکمل کیا ہے۔