Aug 16, 2022 01:35 pm
views : 258
Location : domestic place
Islamabad- USAID will give 100,000 dollars to Pakistan, says US Ambassador
اسلام آباد، یو ایس ایڈ پاکستان کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا، امریکی سفیر نے بتادیا، ڈونلڈ بلوم کہتے ہیں پاکستان میں انسانی امداد کی ضرورت کا ڈیکلیئریشن جاری کیا ہے
پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلَوم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی امداد کی ضرورت کا ڈیکلیئریشن جاری کیا ہے۔
ایک بیان میں سفیر ڈونلڈ بلَوم نےکہا کہ میرے ڈیکلئیریشن کے جواب میں یو ایس ایڈ متاثرہ آبادی کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔
انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پسماندہ اور متاثرہ طبقات کے لیے فوری ضرورت کی اشیاء فراہم کرے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سفیر بلَوم پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستان اور امریکا کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کی قیادت اور پاکستان کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔