Aug 16, 2022 02:00 pm
views : 334
Location : different areas
Karachi- Negligence of the government, Dilapidated roads are impassable, Rains spoiled the performance of the government
کراچی
میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش، حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے سڑکیں تالاب
کا منظر پیش کرنے لگیں، خستہ حال سڑکوں پر چلنا ہوا محال، نکاسی آب کا
مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا
کراچی کے
مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی
کے علاقے گلستان جوہر، گلشن اقبال ، نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی، قائد
آباد، ملیر، صفورا گوٹھ اور صدر میں بارش ہوئی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار
سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں ہے جس کے تحت کراچی سمیت
مشرقی سندھ میں تیز بارش کا امکان ہے۔18 اگست تک کراچی سمیت مشرقی سندھ میں
بارشوں کا امکان ہے جبکہ 17 اور 18 اگست کو شدید بارش ہو سکتی ہے جس سے
کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ایک شہری کا کہناتھاکہ
بارش
کے بعد کی صورتحال سے عوام سخت نالاں ہیں۔ حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے
سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ مختصر بارش کے بعد جگہ جگہ پانی کھڑا
ہونے سے سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے ہیں جس کے باعث لوگوں کا پیدل چلنا تک محال
ہوگیا ہے اور گاڑیاں گڑھے میں دھنسنے کے واقعات ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ بالائی سندھ میں 19 اگست تک بارشوں کا امکان ہے۔