Aug 16, 2022 02:10 pm
views : 288
Location : domestic place
Karachi- People rejected the petrol price hike as a cruel move
کراچی،
حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر پیٹرول بم گرادیا، نئی قیمتوں کا اطلاق
فوری نافذ العمل، عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو
ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا
حکومت کی
جانب سے پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے باہتر پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا
ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ وزارت خزانہ کے
اعلامیہ کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت
233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت
میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیژل آئل کی
قیمت244.95 روپے سے کم کر کے244.44روپے فی لیٹر ہوگئی۔لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی
لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 191.32 روپے سے
بڑھا کر191.75 روپے فی لیٹر ہوگئی۔مٹی کے تیل کی قیمت201.07 روپے سے کم
ر199.40 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
ایک شہری محمد احمد کا کہنا تھا کہ
حکومت
کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام نے ظالمانہ
اقدام قرار دیتے ہوئے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ایک اور شہری دوست علی کا کہنا تھا کہ
خیال
رہے کہ گزشتہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ حکومت
پیٹرولیم مصنوعات پر نقصان برداشت کرسکتے اور نہ ہی سبسڈی دے سکتے ہیں۔